بھارتی پروفیسر پارتھیبن نے 30 سال میں 145 ڈگریاں حاصل کر لیں

بھارتی شہر چنائےسے تعلق رکھنے والے پارتھیبن نامی پروفیسر نے 30 برس کی سخت محنت اور تعلیمی دلچسپی برقرار رکھتے ہوئے 145 ڈگریاں حاصل کرلی ہیں۔

تعلیمی سند حاصل کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم پارتھیبن نے ڈگری لینا بچوں کا کھیل مان لیا ہے۔

تعلیم حاصل کرنے کا شوق پارتھیبن کے سر پر ایسا چڑھا کہ 30سال کی مسلسل محنت سے انہوں نے ماسٹر آف سائنس کی 3، قانون کی 8، کامرس کی 8، آرٹ کی 10 ڈگریوں سمیت کل 145 ڈگریاں حاصل کر لیں۔

انہوں نے تحقیقی مضامین میں بھی ڈگریاں حاصل کیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ تمام مضامین کے نسبت ریاضی میں ان کی دلچسپی کم تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے کے دوران کافی مشکلات بھی پیش آئیں جس میں سب سے اہم مشکل یاداشت برقرار رکھنے کی تھی۔

پارتھیبن نے مزید بتایا کہ وہ اب بھی ڈگریاں حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور نئے تعلیمی کورسز کیلئے درخواست دیتے رہتے ہیں۔

پارتھیبن نے 145 ڈگریاں حاصل کرکے دنیا میں ایک مفرد ریکارڈ قائم کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی پڑھائی کا خوب شوق ہے اور وہ اب تک 9 تعلیمی ڈگریاں حاصل کر چکی ہیں۔

Share Button

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *