سلمان خان کی پاکستانی فنکاروں سے ملاقات

  بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے لندن میں اداکار جاوید شیخ اور عمائمہ ملک سمیت کئی پاکستانی اسٹارز سے ملاقات کی ہے۔

سلمان خان فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے بعد برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وہ طویل عرصے بعد ہونے والے دبنگ ٹور میں مصروف ہیں۔

سلمان خان اپنی ٹیم کے ساتھ برطانیہ کے مختلف شہروں میں شوز کررہے ہیں جب کہ پاکستان کے نامی گرامی اداکار بھی آئیپا ایوارڈ کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔

لندن کے شاپنگ مال میں پاکستانی اداکاروں جاوید شیخ اور ان کی صاحبزادی مومل شیخ کی سلمان خان سے ملاقات ہوئی جہاں تینوں اداکاروں نے کافی وقت ساتھ گزارا اور ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Share Button

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *