ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

 پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور کی دوستی اور ان دونوں کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی تصاویر مداحوں کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔

ماہرہ خان اور رنبیر کی دوستی کا آغاز دبئی کے گلوبل ٹیچر پرائز گالا سے ہوا اور اس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی خوب ہوئے لیکن دونوں نے اپنے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی۔

لیکن اس مرتبہ رنبیر اور ماہرہ نیو یارک میں ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

سفید لباس پہنے ماہرہ اور ان کے ساتھ موجود رنبیر سگریٹ نوشی کرتے نظر آتے ہیں۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ماہرہ کو شدید نتقید کا نشانہ بنایا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام اور فیس بک پر متعدد مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ماہرہ نے انہیں مایوس کیا، ان سے ان چیزوں کی توقع نہیں تھی۔

Share Button

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *