نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، فاروق ستار

 کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ ہم نے پیپلزپارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، ہم نے پیپلزپارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

 ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل پر ایم کیو ایم رکن نے (ن) لیگ کو سپورٹ کیا ہے توکارروائی ہوگی، انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج اس شہر کا حق ہے اور اس پر آنے والے دنوں میں کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کئی بار کہا ہے کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں۔

Share Button

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *