پاک بحریہ کا سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاک بحریہ نے سی کنگ ہیلی کاپٹر کی فضا سے پانی پرمار کرنے والے اینٹی شپ میزائل کی کامیاب فائرنگ کا تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی ویپن فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔

ترجمان کے مطابق کھلے سمندر میں فائر کیے گئے میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے پاکستان فلیٹ کی جاری بحری مشقوں کابھی معائنہ کیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میزائل فائرنگ جنگی تیاری، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کاواضح ثبوت ہے، پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے۔

ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا کہ بحری مشقوں میں شامل افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں، پاک بحریہ ہرقیمت پر وطن عزیزکی بحری سرحدوں اورمفادات کا تحفظ کرے گی۔

Share Button

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *