کم جانگ ان نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دیدیا

 شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا ہے۔

کم جانگ ان نے ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو دھمکیوں بھری تقریر کی قیمت چکانی پڑے گی اور خوف زدہ کتے اونچا بھونکتے ہیں۔

کم جوانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو دھمکی دی کہ سٹھیائے ہوئے بوڑھے کو گولیوں سے راہ راست پر لاؤں گا۔

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے کسی بھی سربراہ کا ایسا یہ پہلی بار براہ راست ردعمل ہے۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے کم جانگ ان کو راکٹ مین کہہ کرپکارا تھا اورشمالی کوریا کو تباہ وبرباد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی قیمت ادا کرنا ہوگی، شمالی کوریا

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ اور کم جانگ ان نرسری کے بچوں کی طرح لڑرہے ہیں، دماغوں کی گرمی ختم کرنے کے لیے خاموشی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات پر خاموشی اختیارنہیں کی جاسکتی مگرجنگ مسلط ہونا بھی ناقابل قبول ہے۔

Share Button

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *